اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے ون ویلرز، ہلڑبازی کے خلاف ایکشن تیز کرنے احکامات کی روشنی میں مختلف تھانوں میں116 سے زائد موٹرسائیکل، متعدد گاڑیاں بند، ون ویلنگ کرنے والے 36 ویلرز کو بھی گرفتار کرلیا ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابقضلع بھر میں ون ویلنگ، ہلڑ بازی کرنے والے درجنوں موٹر سائیکل تھانوں میں بند کر دیئے گئے۔
سڑکوں پر غیرقانونی کھیل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ ہرافسر اپنے علاقوں میں خود اپنی نگرانی میں کریک ڈاون جاری رکھیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تفریح گاہوں میں فیمیلیز کو ہرطرح کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان احکامات کی روشنی میں عید کے دوسرے روز بھی پولیس کے 1500 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ٹریفک افسران بھی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔ دامن کوہ، لیک ویو پارک میں فیمیلیز پارک قرار دیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے زور دیا کہ نوجوان لڑکے ایسے غیرقانونی فعل سے اجتناب کریں، شہری کسی بھی ایمرجنسی میں پکار۔15 ہر کال کریں، اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577829