22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ کے لئے پہلی وکٹ لینے والے کین...

ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ کے لئے پہلی وکٹ لینے والے کین شٹل ورتھ انتقال کرگئے

- Advertisement -

لندن ۔27اگست (اے پی پی):انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر کین شٹل ورتھ انتقال کرگئے، ان کی عمر 80 برس تھی۔ ’کرک انفو‘ کے مطابق کین شٹل ورتھ نے 1970 اور 1971 کے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جہاں برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وہ ایشیز جیتنے والی کامیاب ٹیم کا حصہ تھے۔

انہوں نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 ٹیسٹ میچز کھیلے اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا جب کہ آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں واحد ایک روزہ میچ میں انہیں انگلینڈ کے لیے پہلی وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔شٹل ورتھ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں لنکا شائر اور لیسٹر شائر کی نمائندگی کی، انہوں نے 1964 میں لنکا شائر کو جوائن کیا تھا۔انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اولڈ ٹریفورڈ کو اپنی پہلی فرسٹ کلاس وکٹ بنایا اور مجموعی طور پر لنکا شائر کے لیے 484 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ اپنے کیریئر کے آخری سالوں میں لیسٹر شائر کے لیے مزید 99 وکٹیں لیں۔

- Advertisement -

کین شٹل ورتھ کی بہترین باؤلر بھی تھے،1968 میں انہوں نے لیٹن میں ایسیکس کے خلاف 41 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں اور اس سیزن میں انہوں نے مجموعی طور پر 73 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کیں جب کہ 2 سال بعد انہوں نے اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 74 وکٹیں لیں۔1975 میں لیسٹر شائر منتقل ہونے کے بعد انہوں نے اپنے کیریئر کا اختتام اسٹافورڈ شائر کی لیگ کرکٹ میں کیا،

چند سال بعد وہ بطور فرسٹ کلاس امپائر کرکٹ میں واپس آئے، جب کہ 2021 میں انہیں لنکا شائر کے ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے 68-1967 میں رچی بینو کی قیادت میں کامن ویلتھ ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا اور جون 1970 میں لارڈز پر انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ’ریسٹ آف دی ورلڈ‘ کے خلاف بھی کھیلے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں