28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںون ڈے ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے ابھی سوچا نہیں، سرفراز...

ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے ابھی سوچا نہیں، سرفراز احمد

- Advertisement -

ا نگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد قومی کھلاڑیوں کی وطن واپسی
ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے ابھی سوچا نہیں، سرفراز احمد
لاہور ۔ 9 ستمبر (اے پی پی ) انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی، کھلاڑی مختلف فلائٹس کے ذریعے لاہور ،کراچی اور اسلام آباد پہنچے۔ قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی سرفراز احمد، شرجیل احمد اور خالد لطیف کراچی پہنچے۔ شعیب ملک، محمد عامر، بابر اعظم، وہاب ریاض اور حسن علی انگلینڈ سے براستہ دبئی نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 624 کے ذریعے لاہور پہنچے۔ کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹیم مینجمنٹ کے چند ارکان بھی لاہور پہنچے۔ چار قومی کرکٹرز سہیل تنویر، عماد وسیم، محمد نواز اور محمد رضوان قومی ایئر لائن پرواز پی کے 792 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور 4 روز انگلینڈ میں قیام کریں گے جبکہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر آسٹریلیا جا رہے ہیں، مکی آرتھر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل ٹیم کو دبئی میں جوائن کریں گے۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے دورے میں ون ڈے ٹیم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی جس کا افسوس ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=19277

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں