ٹوکیو۔ 19 فروری (اے پی پی) جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ” وولکس ویگن“ نے اپنی نئی الیکٹرک گاڑیوں کی ڈیزائنگ کے لیے امریکی موٹر ساز کمپنی ” ایپل“ سے رہنمائی مانگ لی۔اس کا مقصد 2020 ءتک مارکیٹ میں آنے والی کمپنی کی بجلی سے چلنے والی نئی گاڑیوں کے ڈھانچے کی بہتر انداز میں تیاری ہے۔وولکس ویگن کے شعبہ ڈیزائننگ کے سربراہ کلاس بسکوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی کمپنی اپنی نئے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے نئے، زیادہ بہتر اور منفرد ڈھانچے کی تیاری کی خواہاں ہے جس کے لیے ہمیں ایپل کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔