ووٹنگ کے عمل کے دوران شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) چیف سیکریٹری آزاد کشمیر سلطان سکندر نے کہا ہے کہ ووٹنگ کے عمل کے دوران شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے پولنگ پر سکون ماحول میں جاری ہے تمام پولنگ اسٹیشز پر رش ہے ۔انتخابات کو پر امن بنانے کے لئے سکیورٹی کے …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) چیف سیکریٹری آزاد کشمیر سلطان سکندر نے کہا ہے کہ ووٹنگ کے عمل کے دوران شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے پولنگ پر سکون ماحول میں جاری ہے تمام پولنگ اسٹیشز پر رش ہے ۔انتخابات کو پر امن بنانے کے لئے سکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ایڈمنسٹریشن پولیس اور دیگر سکیورٹی فورس کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صورتحال پر کنٹرول کے لئے ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے ارکان تعینات کیے گئے ہیں۔اس کے باوجود کسی بھی امیدوار یا سیا سی جماعت کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تو اس کا ازالہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے تمام حکومتی ادارے اور ان کا دفتر کھلا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply