21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںووٹ کا درست اور سوچ سمجھ کر استعمال سب شہریوں کا قومی...

ووٹ کا درست اور سوچ سمجھ کر استعمال سب شہریوں کا قومی فریضہ ہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسیالکوٹ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 07 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسیالکوٹ فصیح الدین اور الیکشن آفیسر سید ظہیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور جمہوری عمل کو مستحکم بنانے اور اپنے علاقوں کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے ووٹ کا درست اور سوچ سمجھ کر استعمال سب شہریوں کا قومی فریضہ ہے،

ووٹ کے ذریعے ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے بہترین نمائندوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے اور یہ تبھی ممکن ہے جب ہمیں اپنی رائے یعنی ووٹ کی اہمیت ، افادیت اور طاقت کا صحیح اندازہ ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ووٹرزڈے کے حوالے سے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

- Advertisement -

انہوں مزید کہا کہ اس مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمشنر آف پاکستان کی جانب سے 7دسمبر کو بطور ووٹر ڈے منایا جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ طلباء وطالبات ، سول سوسائٹی اور بالخصوص خواتین کو ووٹ کی اہمیت کی آگاہی کیلئے ضلع بھر میں "میرا ووٹ میرا حق ، میرا ووٹ میری طاقت ، میرا ووٹ میری آواز” کے عنوان سےخصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417579

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں