
اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ووہان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے دوسری پرواز کی رعایتی ٹکٹ 50 ہزار میں دستیاب ہوگی۔ زلفی بخاری نے سوشل میڈیا ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ ووہان سے واپس آنے والے طلبا کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر 5 جون کو ووہان سے طلباء کو لانیوالی دوسری پرواز کی ٹکٹس 50 ہزار روپے رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ووہان میں پھنسے طلباء کی لمبی مشکلات اور اس صبر کو ہرگز نہیں بھولے۔