وویمن پارلیمنٹرین کاکس کے زیر اہتمام "قانون سازی میں صنفی مساوات کا فروغ” کے لئےدوروزہ ورکشاپ کل (ہفتہ) کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں منعقد ہوگی

144

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وویمن پارلیمنٹرین کاکس (ڈبلیو پی سی) ،قومی اسمبلی کے زیر اہتمام "قانون سازی میں صنفی مساوات کا فروغ” کے لئےدوروزہ ورکشاپ کل (ہفتہ) کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں منعقد ہوگی ۔ اس ورکشاپ کا مقصد خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین کو بہتر اور مؤثر بنانا ہے۔ سیکرٹری ویمنز پارلیمانی کاکس

ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کلیدی خطاب کریں گے۔ ورکشاپ میں قانون سازی میں درپیش مسائل، خواتین کے لیے بہتر قوانین کے اہم نکات، اور بین الاقوامی اصولوں پر گفتگو ہوگی۔ ورکشاپ کا اختتام 15 دسمبر کو اسناد کی تقسیم کے ساتھ ہوگا۔ یہ ورکشاپ قانون سازی میں صنفی برابری کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔