
پشاور۔20جنوری (اے پی پی)وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنی تمام ممبرز اور کاروباری خواتین کے لئے سواد مصالحے بنانے والوںکے تعاون سے کوکنگ مقابلوں کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر وویمن چیمبر آف کامرس کی صدر مسز عذرا جمشید ‘ نائب صدر آفشین ملک ‘ وومن چیمبرآف کامرس کی سابقہ صدر اورفاﺅنڈرممبرمسزفطر ت الیاس بلور ‘ سابق صدور نزہت رﺅف ‘ رخسانہ نادر سمیت دیگر ایگزیکٹو ممبرز اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وویمن چیمبر کی صدر مسز عذرا جمشید نے اپنی تمام خواتین سے کہا کہ وویمن چیمبر کی خواتین کی ہر قسم کی تربیت کےلئے مختلف پروگراموں کے ذریعے ان کی رہنمائی کرتی ہے اور خواتین کو چاہئے کہ وہ ان مقابلوں میں بھرپور حصہ لیں،سواد مصالحہ جات کی طرف سے وویمن چیمبر کی ممبرز کو کوکنگ مقابلوںمیں ہر طرح کی سہولیات میسر کیں بعد میں بہترین کوکنگ کرنے پر خواتین شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے گئے۔