وویمن کرکٹ کا تربیتی کیمپ جاری، پاور ہٹنگ کی تربیت دی گئی

118

فیصل آباد۔ 10 فروری (اے پی پی):وویمن کرکٹ کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کی گئیں اور پاور ہٹنگ کی تربیت دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کا اقبال سٹیڈیم میں 6 گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن منعقد ہوا۔ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے مارننگ میں فزیکل ٹریننگ اور رننگ کی جبکہ شام میں 3 گھنٹے نیٹ پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے ایوننگ سیشن میں بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کیں۔کھلاڑیوں کو پاور ہٹنگ کی سکلز کی تربیت بھی دی گئی۔کوچز نے کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ سکلز بہتر بنانے کے لئے ٹپس دیں۔ویمنز کھلاڑیوں کا کیمپ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں 28 فروری تک جاری رہے گا۔