21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںوٹامن ڈی کی کمی نظام انہضام کو بھی متاثر کر سکتی ہے،...

وٹامن ڈی کی کمی نظام انہضام کو بھی متاثر کر سکتی ہے، طبی ماہرین

- Advertisement -

نئی دہلی۔8اپریل (اے پی پی):طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوپہر کے کھانے کے بعد پیٹ پھول جانا، غیر متوقع طور پر پاخانے کی حاجت کے ساتھIrritable Bowel Syndrome اور Inflammatory Bowel Disease جیسے دائمی مسائل بھی وٹامن ڈی کی کمی کی علامات ہو سکتی ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق عمان میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں چڑچڑاپن والے آنتوں کے سینڈروم (IBS) کے مریضوں میں ایک صحت مند کنٹرول گروپ کے مقابلے وٹامن ڈی کی کمی کے پھیلاؤ کی تحقیقات کی گئیں۔ تحقیق میں آئی بی ایس کے 60 مریض اور 100 صحت مند افراد شامل تھے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ آئی بی ایس گروپ کے 82 فیصد افراد میں وٹامن ڈی کی کمی تھی جو کنٹرول گروپ میں مشاہدہ کردہ 31 فیصد سے نمایاں طور پر زیادہ تھی۔

تحقیق کے نتائج نے وٹامن ڈی کی کمی اور آئی بی ایس کے درمیان ایک قابل ذکر تعلق کی نشاندہی کی ہے۔ ایک اور جائزہ مضمون جس کا عنوان وٹامن ڈی، گٹ مائیکروبائیوم اینڈ انفلیمیٹری گٹ ڈیزیز وٹامن ڈی کی سطح، گٹ مائیکرو بائیوٹا کی ساخت اور سوزش والی آنتوں کی بیماریوں (IBD) کے پیتھوجینیسز کے درمیان تعلق پر تحقیق کی گئی ہے،یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وٹامن ڈی مدافعتی نظام کی ماڈیولیٹنگ اور آنتوں کی رکاوٹ کی سالمیت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔بھارتی ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی میں کمی مائیکرو بائیوٹا کو متاثر کر سکتی ہے جس سے آنتوں کی صحت خراب ہو سکتی ہے۔ یہ عدم توازن اکثر سوزش کا باعث بنتا ہے اور بہت سےکیسز میں IBS یا IBD جیسے حالات کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

وٹامن ڈی کی کمی آئی بی ایس کے ساتھ لوگوں میں علامات کی خرابی، لیکی گٹ اور آنتوں کی اس سے بھی زیادہ دائمی خودکار قوت مدافعت کے حالات سے منسلک ہے۔ وٹا ڈی کی کمی آنتوں میں سوزش کی علامات میں شدت پید اکر سکتی ہے۔ وٹا ڈی کی کمی پوری کرنے کے لئے سپلیمنٹ لینے کے ساتھ ساتھ دن 11 سے دو بجے کے دوران دھوپ میں رہنا، متوازن غذا جس میں وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں جیسے سمندری غذا، انڈے اور فورٹیفائیڈ پراڈکٹس شامل ہوں ،لینی بہتر ہو سکتی ہیں لیکن اس کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ کسی انسان کے جسم میں وٹامن کی کس قدر کمی ہے۔ بھارتی ماہرین کے مطابق زیادہ تر انڈور لائف سٹائل والے یا معمر افراد خاص طور پروٹا من ڈی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی اور ورزش کی کمی بھی وٹا من ڈی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579382

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں