
اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نےحادثات میں 44 فی صد کمی پر موٹروے پولیس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں سپیشل پیٹرولنگ کو فروغ دیا جارہا ہے۔
جمعہ کو یہاں جاری بیان میں آئی جی موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر حادثات میں 44 فی صد کمی پر موٹروے پولیس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو ان کی حادثات میں کمی لانے کے لئے اختیار کی گئی موثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔
ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ میری گاڑی اور تمام افسران کی گاڑیاں اسی طرح آج ہفتہ کو بھی بھی گشت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حکمت عملی کے تحت قانون کے نفاذ میں اضافہ قابل ستائش ہے۔