وڈاینڈ کارک کی درآمدات میں فروری کے دوران 22.11 فیصدکمی ہوئی ، ادارہ برائے شماریات

61
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):فروری 2021 کے دوران وڈاینڈ کارک کی درآمدات میں 22.11 فیصدکمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق فروری 2021 کے دوران درآمدات کا حجم 8.78 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ فروری 2020 کے دوران وڈ اینڈ کارک کی درآمدات کا حجم 11.27 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح فروری 2020 کے مقابلہ میں فروری 2021 کے دوران وڈاینڈ کارک کی قومی درآمدات میں 2.49 ملین ڈالر یعنی 22 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔