سمبڑیال۔ 22 جنوری (اے پی پی):صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن سمبڑیال رانا سمیع اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سمبڑیال بار کی نومنتخب باڈی کے پہلے اجلاس کے موقع پر کیا۔اس موقع پر نومنتخب جنرل سیکرٹری یاسر عرفان ڈھلوں ایڈووکیٹ، نائب صدر وسیم محمود ایڈووکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری ثمران احمد ظفر ایڈووکیٹ سمیت بار کے تمام عہدیداران موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء کے حقوق کا تحفظ اور وکلاء کو درپیش مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام گروپوں سے بالاتر ہوکر تمام وکلاء کو ساتھ لے کر چلنا ہے، وکلاء معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے بغیر سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کو درپیش مسائل کو رواں سال حل کرکے وکلاء اور بار کیلئے نئے منصوبے تیار کیے جائیں گے۔