وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کی ملتان اور جھنگ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفود سے ملاقات میں گفتگو

79
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مکمل کابینہ کی ملاقات

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی ۔ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق ملتان بار ایسوسی ایشن کے وفد کی قیادت صدر بار ملک جاوید ڈوگر نے کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون نے ملتان بار ایسوسی ایشن کے تعمیراتی منصوبوں اور لائبریری کی تزئین و آرائش کے لئے حکومت کی جانب سے پانچ ملین روپے کی گرانٹ جاری کی ۔وفاقی وزیرِ قانون نے یقین دلایا کہ بار کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب حکومت سے مشاورت کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔