وکلا قانون و انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں،عبدالوہاب اتمانخیل

88

لورالا ئی ۔ 05 نومبر (اے پی پی):پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیاتوال نے گذشتہ روز لورالائی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء سے خطاب کیا اور انہیں لورالائی میں ہونے والے قومی جرگہ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔شرکاء میں صدر عبدالوہاب اتمانخیل ایڈوکیٹ، ارباز خان مندوخیل ایڈوکیٹ ، احمد جان ناصر ایڈوکیٹ، صادق خان علیزئی ایڈوکیٹ، کمال خان ناصر ایڈوکیٹ، شریف خان کاکڑ ایڈوکیٹ، گلزار خان کاکڑ ایڈوکیٹ اور دیگر موجود تھے۔عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ اس سے قبل پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے بنوں 2022 کو ایک نمائندہ قومی جرگہ منعقد کیا تھا۔

جس میں تمام پشتوں علاقوں کے قبائلی مشران نے شرکت کی اور علاقے کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں حل کرنےکے لیے لائحہ عمل کے لیے ترتیب دی گئی تھی۔لیکن موجودہ لورالائی جرگہ جوکہ بعد میں دیگر ڈویژن میں بھی منعقد کیا جائے گا علاقائی مسائل امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور مختلف علاقوں راڑہ شم ،سنجاوی ، ہرنائی، دکی، میختر اور دیگر علاقوں میں ہونے والے واقعات جن میں بےگناہ پشتونوں کی جانی اور مالی نقصان اور مالی نقصانات ہوئے اور پشتوں وطن پر ایک غیراعلامیہ جنگ مسلط کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام واقعات ملکی سیکورٹی فورسز کے ہوتےہوئے ہوئے ہیں۔لیکن ان مسائل اور واقعات میں روز افزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔یہاں دہشتگردوں کے نام پر بدامنی ، بے روزگاری پریشانی وبدحالی مسلط کی جارہی ہے۔ انہوں کہا کہ فارم 47 کی حکومت امن وامان برقرار رکھنے اور ان واقعات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے اور نہ انہیں اس سے کوئی دلچسپی ہے اور نہ ہی ہمیں ان سے کوئی توقع رکھ سکتے ہیں کہ وہ عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کوئی کام کریں بلکہ یہ خود محکوم اور بے اختیار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام قومی و قوم پرست پارٹیوں کا مشترکہ جرگہ و فیصلہ تو اچھی بات ہے لیکن ان میں بعض خدا سے مانگنے والے ہیں۔بعض اسٹبلشمنٹ سے مانگنے والے ہیں۔یہ کیسے زبان و ہم آہنگ ہوسکتے ہیں۔انہوں نے جرگہ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام عمائدین کی امد اور آرا و تجاویز کی روشنی میں آئندہ کا عمل طے کیا جائے گا جس میں وکلاء برادری کا اہم رول ہوگا