22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںوہاڑی ،دریائے ستلج میں مقامی شخص کی جانب سے شگاف ڈالنے سے...

وہاڑی ،دریائے ستلج میں مقامی شخص کی جانب سے شگاف ڈالنے سے فلڈ ڈرین کے ذریعے پانی قریبی آبادیوں میں داخل،امدادی کاروائیاں جاری ہیں

- Advertisement -

وہاڑی ۔ 21 جولائی (اے پی پی):دریائے ستلج میں مقامی شخص کی جانب سے شگاف ڈالنے سے فلڈ ڈرین کے ذریعے پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ اجیرہ، نصیر، سردار سمیت کئی دیہات متاثر ہوئے، متعدد مقامات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، کشتیوں کے ذریعے آمد و رفت جاری ہے۔

قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ریلیف و میڈیکل کیمپس قائم، شگاف بند کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کی ہدایت دی۔

- Advertisement -

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نے شگاف ڈالنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں