- Advertisement -
وہاڑی ۔ 18 جولائی (اے پی پی):پولیس اور سی سی ڈی کے دباؤ کے باعث جرائم پیشہ افراد کی توبہ کا سلسلہ جاری ہے۔ نواحی گاؤں 21 ڈبلیو بی کے رہائشی علی رضا عرف سمیع نے جامع مسجد 19 ڈبلیو بی میں معززین کی موجودگی میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر جرائم سے توبہ کر لی۔
اس موقع پر سابق چیئرمین رانا خالد حسین، رانا اشرف نمبردار، قاری اویس، رانا اللہ رکھا، رانا خضر، رانا انور، زاہد پرویز و دیگر درجنوں افراد موجود تھے۔
- Advertisement -
مہتمم جامع مسجد قاری اویس نے علی رضا سے تحریری و زبانی حلف لیا اور وارننگ دی کہ آئندہ جرم کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔علی رضا کے خلاف تھانہ صدر میں ڈکیتی کی ایف آئی آر درج ہے اور وہ ضمانت پر رہا ہے، ملزم نے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ کسی بھی بری صحبت یا غیر قانونی عمل میں شریک نہیں ہوگا۔
- Advertisement -