34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںوہاڑی ،31 سنگین مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی اجرتی قاتل...

وہاڑی ،31 سنگین مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی اجرتی قاتل و ڈاکو ہلاک

- Advertisement -

وہاڑی ۔ 23 اگست (اے پی پی):تھانہ ماچھیوال کے علاقہ ظہیر نگر میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ڈاکو وقاتل ہلاک ہو گیا ہے ،پولیس وین پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد فرار،پولیس کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس مقابلہ کے دوران خوف کی علامت سمجھا جانے والا31 سنگین مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی اجرتی قاتل و ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ ملزم ہمایوں خان کو ضلع چنیوٹ سے وہاڑی لایا جا رہا تھا کہ ظہیر نگر موڑ کے قریب پولیس کی گاڑی خراب ہو گئی جس پر مدد کے لئے 15 پر کال کی گئی۔

کنٹرول کی اطلاع پر سرکل گشت پر موجود ایس ایچ او تھانہ لڈن رائے ساجد حسین مدد کے لئے موقع پر پہنچے تو ملزم کے تین کس نامعلوم ساتھیوں نے ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی۔ ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے زیر حراست ملزم شدید زخمی ہوگیا پولیس نے بھی درخت کی آڑ لے کر حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی. چند منٹ کی لگاتار فائرنگ کے بعد تینوں نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ لڈن رائے ساجد حسین گاڑی کے پاس پہنچے تو دیکھا ڈکیت و قاتل ہمایوں خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا.

- Advertisement -

ہلاک ہونے والا ملزم ضلع ساہیوال، رحیم یار خان، وہاڑی، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، خانیوال، لودھراں اور چینوٹ میں قتل، ڈکیتی، رابری، سمیت 31 سنگین مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا جبکہ علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا اور ڈکیتی کے 7 مقدمات میں مختلف اضلاع کا اشتہاری بھی تھا۔ ہلاک ہونے والا ملزم 2021 کے ایک قتل کے مقدمے میں بطور اجرتی قاتل تھانہ ماچھیوال کا اشتہاری بھی تھا۔ضلعی پولیس نے حملہ آور ساتھیوں کو ٹریس کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381885

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں