22.5 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںوہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر تیزی سے جاری، معیار و شفافیت اولین...

وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر تیزی سے جاری، معیار و شفافیت اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنروہاڑی

- Advertisement -

وہاڑی۔اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے وہاڑی ملتان روڈ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایکسین ہائی وے عمیر لطیف نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق منصوبہ بروقت مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ 61 کلومیٹر طویل دو رویہ ون وے سڑک پر 15 ارب روپے کی لاگت آئے گی جبکہ رہائشی علاقوں میں بارشی پانی کی نکاسی کے لیے کھالے بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق منصوبے کے دوران معیار اور شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس مقصد کے لیے فائیو سٹار کوالٹی کنٹرول چیکس لگائے گئے ہیں، جب کہ نیسپاک اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے بھی کوالٹی باقاعدگی سے چیک کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا، حادثات میں کمی آئے گی اور سفری وقت بھی کم ہوگا۔ایکسین ہائی وے عمیر لطیف کے مطابق منصوبے کا 35 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جو مقررہ وقت کے حساب سے 20 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹبہ سلطان پور میں کوالٹی کنٹرول لیبارٹری بھی قائم کی گئی ہے تاکہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ ہو۔

- Advertisement -

اس موقع پر اے ڈی سی فنانس/ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ایس ڈی او ہائی وے وہاڑی محمد موسیٰ اور ایس ڈی او ہائی وے میلسی محمد احسن ارشاد بھی موجود تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں