25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںویتنام، آئندہ سیزن کے دوران کافی کی پیداوار میں کمی کا اندیشہ

ویتنام، آئندہ سیزن کے دوران کافی کی پیداوار میں کمی کا اندیشہ

- Advertisement -

ہنوئی ۔ 23 جون(اے پی پی) ویتنام میں آئندہ سیزن کے دوران کافی کی پیداوار میں کمی کا اندیشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ زراعت نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ویتنام میں آئندہ سیزن 2016-17 کے دوران درجہ حرارت میں اضافے اور خشک موسمی حالات کے باعث کافی کی پیداوار میں 7 فیصد کمی ہو سکتی ہے اور کافی کے 60 کلوگرام وزن کے 27.3 ملین بیگ کی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے۔ دریں اثناءویتنام میں کافی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کاروباری سرگرمیوں کے دوران کافی کے رواں سال ستمبر میں ترسیل کے معاہدے 1.1 فیصد کے اضافے سے 1693 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9661

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں