ویتنام میں لینڈ سلائیڈنگ، 6 افراد ہلاک ، 2 زخمی،82 مکانات منہدم

112

ہنوئی۔31جولائی (اے پی پی):ویتنام میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔

شنہو اکے مطابق نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی برائے قدرتی آفات سے بچاؤ اور کنٹرول نے بتایا کہ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ویتنام کے صوبہ ہا گیانگ میں 2، ڈیئن بیئن میں 2،تھائی نگوین مین ایک اور باک گیانگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ صوبہ باک کان میں 2 افراد زخمی اور صوبہ سون لا ایک شخص لاپتہ ہے۔

علاقوں میں 82 مکانات منہدم ہو گئے ہیں جبکہ 71 ہیکٹر سے زیادہ چاول کی فصل کو نقصان پہنچا ہے ،51 مقامات پر 5,308 کیوبک میٹر مٹی اور چٹانیں کٹائو کا شکار ہوئی ہیں۔نیشنل سینٹر فار ہائیڈرو میٹرولوجیکل فورکاسٹنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ شمالی علاقہ جات میں آئندہ چند دنوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں ۔