- Advertisement -
ہنوئی ۔ 23 مئی (اے پی پی) ویتنام کی قومی ایئرلائن ” ویٹ جیٹ“ نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے 11.3 ارب ڈالر کے عوض 100 مسافر طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔ویٹ جیٹ کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق بوئنگ کے ساتھ مسافر طیاروں کی خریداری کا حالیہ معاہدہ اس حوالے سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے، دستخطوں کی تقریب میں ویتنام کے صدر تران ڈائی کوانگ اور امریکی صدر براک اوباما بھی موجود تھے۔ادھر وائٹ ہاﺅس نے بھی اس معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے 60 ہزارسے زیادہ پیداواری اور تکنیکی ملازمتوں کو تحفظ ملے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6033
- Advertisement -