ویرات کوہلی نے سرے کاﺅنٹی جوائن کر لی

97

لندن۔ 4 مئی (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے انگلش کاﺅنٹی سرے سے معاہدہ کر لیا۔ وہ جون میں دورہ انگلینڈ سے قبل ایک ماہ کےلئے سرے کاﺅنٹی کی نمائندگی کریں گے۔ ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنا ان کی دیرینہ خواہش تھی، اس سلسلے میں ایلیک سٹیورٹ اور سرے کاﺅنٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے یہ موقع فراہم کیا۔ واضح رہے کہ کوہلی اس معاہدے کے بعد اپنے ملک میں افغانستان کے خلاف واحد میچ نہیں کھیل سکیں گے۔