ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

188
Virat Kohli

ممبئی۔15نومبر (اے پی پی):بھارت کے سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹنڈولکر نے 2003ء ورلڈ کپ میں ایک سنچری اور6 نصف سنچریوں کی مدد سے673 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ کوہلی نے رواں ورلڈ کپ میں اب تک 10 میچوں میں 711 رنز بنا لئے ہیں۔

بدھ کے روز ممبئی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کی 50ویں اور رواں ورلڈ کپ کی تیسری سنچری سکور کرکے نہ صرف سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا بلکہ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا، کوہلی نے رواں ورلڈ کپ کے دس میچوں میں اب تک 101.57 کی اوسط سے 711 رنز بنا لئے ہیں جس میں تین سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔