ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

76

مانچسٹر۔ 16 جون (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے اتوار کو پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں اننگز کے ابتدائی 57 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، کوہلی نے 222 اننگز میں کارنامہ انجام دے کر سابق ہم وطن بلے باز سچن ٹنڈولکر کا تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 276 اننگز میں یہ اعزاز پایا تھا۔ کوہلی 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے سچن ٹنڈولکر اور سارو گنگولی کے بعد بھارت کے تیسرے اور دنیا کے نویں بلے باز بن گئے ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز بھارت کے ہی ٹنڈولکر کے پاس ہے