سینچورین۔ 20 فروری (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 18 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیریئر کے دو ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر کوہلی …
ویرات کوہلی کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 18 رنز درکار

مزید خبریں
سینچورین۔ 20 فروری (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 18 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیریئر کے دو ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر کوہلی دو ہزار رنز مکمل کر لیتے ہیں تو وہ یہ اعزاز پانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن جائیں گے، کوہلی نے 56 میچز میں 1982 رنز بنا رکھے ہیں، مارٹن گپٹل 2250 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، برینڈن میک کولم 2140 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔







