ویرات کوہلی کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دنیا کا چوتھا بلے باز بننے کیلئے 5 رنز درکار

91
ویرات کوہلی

ناگپور ۔ 27 جنوری (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستانی بلے باز عمراکمل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 5 رنز درکار ہیں، اگر کوہلی (آج) ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں اکمل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ جائیں گے