پیرس۔2جون (اے پی پی):روس کی نامور ٹینس سٹار ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووااور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل سکستھ سیڈڈ جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووااور ایلیس مرٹینز پر مشتمل سکستھ سیڈڈجوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے تیسرے میچ میں اٹلی کی ٹینس کھلاڑی لوسیا برونزٹی اور ان کی امریکی جوڑی دار این لی کو 0-2 سیٹس سے شکست دی۔
سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں روس کی نامور ٹینس سٹار ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووااور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل سکستھ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی ٹینس کھلاڑی لوسیا برونزٹی اور ان کی امریکی جوڑی دار این لی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604223