میڈرڈ۔30اپریل (اے پی پی):روسی ٹینس سٹار ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا اور ان کی جرمنی کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی جبکہ امریکا کی ٹینس کھلاڑی سوفیا کینن اور ان کی یونان کی جوڑی دار ماریا سکاری پر مشتمل ایٹتھ سیڈڈ جوڑی کا خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں سفر تمام ہوگیا۔
روسی ٹینس سٹار ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا اور ان کی جرمنی کی جوڑی دار ایلیس مرٹینزنے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائل رائونڈ میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی سوفیا کینن اور ان کی یونان کی جوڑی دار ماریا سکاری کو اپ سیٹ شکست دی۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں روسی ٹینس سٹار ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا اور ان کی جرمنی کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی ٹینس کھلاڑی سوفیا کینن اور ان کی یونان کی جوڑی دار ماریا سکاری پر مشتمل ایٹتھ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 1-6سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا اور ان کی امریکی جوڑی دار ایشلین کروگر سے ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590334