لندن۔9جولائی (اے پی پی):روس کی ٹینس سٹار ویرونیکا کدرمیٹووااور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل ایٹتھ سیڈڈ جوڑی رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔
روس کی ٹینس سٹار ویرونیکا کدرمیٹووااور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز نے ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن روٹلف پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی ۔
انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں روس کی ٹینس سٹار ویرونیکا کدرمیٹووااور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل ایٹتھ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن روٹلف پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں5-7 اور6-7(4-7)سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔