اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں کارڈ پیمنٹ ادارہ ’’ویزا ‘‘کے دفتر کے حجم کو تین گنا بڑھانے اور ون لنک اور پے پاک کے ساتھ اشتراک سے مالی شمولیت، ای کامرس، لین دین کے تحفظ، ادائیگی کے نظام اور ترسیلات زر کو فروغ ملے گا۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں’’ ویزا ‘‘کے علاقائی نائب صدر اینڈریو ٹورے سے ملاقات میں کہی ۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں ’’ویزا ‘‘کے کردار اور اس کی مختلف مالیاتی مصنوعات کے اجراء کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویزا کے دفتر کے حجم کو تین گنا بڑھانے اور ون لنک اور پے پاک کے ساتھ اشتراک سے مالی شمولیت، ای کامرس، لین دین کے تحفظ، ادائیگی کے نظام اور ترسیلات زر کو فروغ ملے گا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں ویزا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587355