کیلیفورنیا۔13مارچ (اے پی پی):نیدرلینڈز کے ویزلے کولہوف اور ان کے کروشین جوڑی دار نکولا مکٹک اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ ویزلے کولہوف اور ان کے کروشین جوڑی دار نکولا مکٹک نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں کروشیا کے آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں جس میں مردوں ڈبلز مقابلوں کوارٹر فائنل میچ میں نیدرلینڈز کے ویزلے کولہوف اور ان کے کروشین جوڑی دار نکولامکٹک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کروشیا کے آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-6(11-9) اور 7-10سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ جرمنی کے کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پٹز سے ہوگا