ویزلے کولہوف اور نکولا مکٹک اے ایس بی کلاسک ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

71
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

آکلینڈ۔11جنوری (اے پی پی):نیدرلینڈز کے ٹینس کھلاڑی ویزلے کولہوف اور ان کے کروشین جوڑی دار نکولا مکٹک اے ٹی پی ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔نیدرلینڈز کے ٹینس کھلاڑی ویزلے کولہوف اور ان کے کروشین جوڑی دار نکولا مکٹک نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ارجنٹائن کے میکسیموگونزالزان کے ہم وطن جوڑی دار آندرس مولٹینی کو شکست دی ۔

رواں سال کا پہلا اے ٹی پی ٹینس ٹورانامنٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں نیدرلینڈز کے ٹینس کھلاڑی ویزلے کولہوف اور ان کے کروشین جوڑی دار نکولا مکٹک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے میکسیموگونزالزان کے ہم وطن جوڑی دار آندرس مولٹینی کو 0-6 ، 6-2 اور 10-12سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔