ویسٹرن آسٹریلیا نے مارش ون ڈے کپ 24-2023 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

158
Marsh ODI Cup
Marsh ODI Cup

سڈنی۔25فروری (اے پی پی):ویسٹرن آسٹریلیا نے مارش ون ڈے کپ 24-2023 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ گزشتہ روز کرکٹ سینٹرل ، سڈنی میں کھیلے گئے فائنل میں نیو ساؤتھ ویلز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

اولیور ڈیوس 51 اور موسس ہینریکس 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، جول پیرس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں ویسٹرن آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 33.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ہلٹن کارٹرائٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 73 رنز بنائے ، جوش فلپس 42 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، ہلٹن کارٹرائٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔