ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس مینز ڈبلز، راجیو رام اور جو سالسبری سیمی فائنل میں داخل

90
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

اوہائیو ۔ 27 اگست (اے پی پی) امریکہ کے ٹینس سٹار راجیو رام اور انکے برطانوی جوڑی دار جو سالسبری اے ٹی پی ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ان کے حریف ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں اوہائیو کے مقام پر جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں امریکہ کے ٹینس سٹار راجیو رام اور انکے برطانوی جوڑی دار جو سالسبری نے حریف ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو کو سخت مقابلے کے بعد 7-5 اور 7-6(10-8) سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں فاتح جوڑی کا مقابلہ نیل سکوپسکی اور جمی مرے پر مشتمل برطانوی جوڑی سے ہوگا۔