ویسٹریج پولیس نے 10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

100
Accused arrested
Accused arrested

راولپنڈی۔16مارچ (اے پی پی):ویسٹریج پولیس نے 10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے ویسٹریج پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی سٹیشنری کا سامان لینے گئی تو دوکاندار جہانگیر نے اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔

پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ بچوں اور خواتین سے زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔ ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔