- Advertisement -
راولپنڈی۔5دسمبر (اے پی پی):تھانہ ویسٹریج کی حدود میں گاڑی چوری میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کر کے دو مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس آرگنائزڈ کرائم سیل اور ویسٹریج پولیس نے نے گاڑی چور گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان خرم اور یونس کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی دو مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔
اس حوالے سے ایس پی پوٹھوہار نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش انکشافات کے بعد مزید گاڑیوں کی برآمدگی متوقع ہے انہوں نے بتایا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کروائے جائیں گے اور شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416788
- Advertisement -