بارباڈوس۔10جون (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (بدھ کو )کھیلا جائےگا۔یہ میچ تھری ڈبلیو ایس اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز(سی ڈبلیو آئی )کے مطابق مہمان جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو تھری ڈبلیو ایس اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ہیلی میتھیوز میزبان ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم لورا وولوارڈٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 14 جو ن کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 جون کو کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کے تینوں میچز تھری ڈبلیو ایس اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 20 جون کو پہلے میچ سے ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 22 جون کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 23 جون کو کھیلا جائے گا ۔ون ڈے سیریز کے طرح ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز تھری ڈبلیو ایس اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں ہی کھیلے جائیں گے