کنگسٹن ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ آئندہ سال کے اوائل میں انگلینڈ لائنز کی میزبانی کرے گا۔ دورے میں تین چار روزہ اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں۔ انگلینڈ لائنز 2011 کے بعد پہلی بار کیربیئن جزائر جائے گی۔ میچز جمیکا اور اینٹیگا میں کھیلے جائیں گے۔