برج ٹائون ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلوی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بدھ کو برج ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم کو میزبان ویمن ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے میزبان ویمن ٹیم کو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ آسٹریلوی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فصلہ کن برتری قائم کر لی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ آج بدھ کو برج ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم کپتان میگ لیننگ کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم میزبان ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹونٹی میچ میں بھی شکست دیکر ون ڈے سیریز کی طرح ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی کلین سویپ کریگی۔