ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ(ہفتہ سے )شروع ہوگا

55

جمیکا۔11جولائی (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (ہفتہ سے )سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکامیں شروع ہوگا۔ مہمان آسٹریلوی ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کینگروز نے کین سنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو 159 رنز سے شکست دی تھی جبکہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارجز، گرینیڈا میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 133 رنز سے شکست دی تھی۔ آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں جو آسٹریلیا نے جیت لئے تھے ۔ ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے جبکہ میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو روسٹن چیس لیڈ کریں گے۔ ویسٹ انڈیز اورآسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل (ہفتہ سے )16 جولائی تک سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد آسٹریلوی ٹیم جمیکا پہنچے گی جہاں وہ میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 جولائی کو سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 جولائی کو جمیکا،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 26 جولائی کو سینٹ کٹس ،چوتھاٹی ٹونٹی میچ 27 جولائی کو سینٹ کٹس اور پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 جولائی کو سینٹ کٹس کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔