بارباڈوس۔20دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو کین سنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ ویمن نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں ، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 16 رنز ،تیسرے میچ میں 17 رنز سے جبکہ چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں 49 رنز سے مات دی تھی۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو کلین سویپ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کو ہیلی میتھیوز لیڈ کر رہی ہیں۔ ہیتھر نائٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچوں ٹی ٹونٹی میچز میں انگلینڈ ٹیم کو لیڈ کر رہی ہیں۔