ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ ( بدھ کو ) کھیلا جائے گا

89
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

برج ٹاؤن ۔ 18 فروری (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بدھ کو برج ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے انگلش ٹیم کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو بدلہ چکانے کے لئے پرعزم ہے، دوسری جانب میزبان ٹیم ٹیسٹ کی طرح ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کو بے تاب ہے اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز میں کانٹے دار مقابلے ہونگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 22 فروری کو کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 25 فروری کو کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 27 فروری کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 2 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔