ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 3دسمبر کو کھیلا جائے گا

113
West Indies and England
West Indies and England

جمیکا۔1دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 دسمبر کو سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگامیں کھیلا جائے گا۔

برطانوی مینز کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے اور وہ میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 3دسمبر سے ہوگا جوسر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ 6 دسمبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 9 دسمبر کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز میں برطانوی ٹیم کو وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر لیڈ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت شائی ہوپ کریں گے۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کادوسرا میچ 15 دسمبر کو گریناڈا، تیسرا میچ 17 دسمبر کو گریناڈا ، چوتھا میچ 20 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔