سینٹ لوشیا۔14نومبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل (جمعے کو) ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا،انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو 8 وکٹوں جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میچ 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت رومین پائول جبکہ انگلینڈ کو جوز بٹلر لیڈ کر رہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ15 نومبر( جمعے کو) ،چوتھا 17 نومبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا،تینوں ٹی ٹونٹی میچز ایک ہی مقام ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلے جائیں گے۔