ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسراون ڈے میچ کل کھیلا جائےگا

193
West Indies and England
West Indies and England

جمیکا۔1نومبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (ہفتہ کو)سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگامیں کھیلا جائے گا۔میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کو مہمان انگلینڈ ٹیم کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کالی آندھی نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم ان دونوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ لیام لیونگسٹون ون ڈے سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیں ٹیم کو وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ لیڈ کر رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا اور یہ میچ کوسر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگامیں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 6 نومبر کو کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10نومبر کو اور دوسرا 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونو ں میچ کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں ہوں گے۔تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 15 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 17 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا۔\