ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 10نومبر کوپہلے میچ سے ہوگا

117
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 10نومبر کوپہلے میچ سے ہوگا

بارباڈوس۔7نومبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹوٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 10نومبر کوسکینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے مہمان انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف 1-2 سے اپنے نام کی ہے۔

میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم دوسرے ون ڈے میچ میں مہمان انگلینڈ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر جاندار کم بیک کیا ۔

تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ایک بار پھر ویسٹ انڈیز ٹیم نے انگلینڈ کو نہ صرف 8 وکٹوں سے شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10نومبر کو کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا،

دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 11 نومبر کو کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 15 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا،

چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 17 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا۔