سینٹ کٹس۔27جنوری (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل (منگل کو)پہلے میچ سے ہوگا ،یہ میچ وارنر پارک، باسیٹری، سینٹ کٹس کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف تین ون دے اور تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
ون ڈے سیریز مکمل ہوچکی ہے جس میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز کل منگل سے ہوگا اور پہلا ٹی ٹونٹی میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو ہیلی میتھیوز لیڈ کر یں گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی سیریز کے تینون میچز وارنر پارک، باسیٹری، سینٹ کٹس کے مقام پر ہی کھیلے جائیں گے۔