ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

122
West Indies and Bangladesh
West Indies and Bangladesh

جمیکا۔29جنوری (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) جمعرات کو وارنر پارک، باسیٹری، سینٹ کٹس کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو مہمان بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز مکمل ہوچکی ہے جس میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جو میزبان ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم نے جیت لیا تھا۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو ہیلی میتھیوز لیڈ کر یں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی سیریز کے تینون میچز وارنر پارک، باسیٹری، سینٹ کٹس کے مقام پر ہی کھیلے جائیں گے۔